قصور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے 6 سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا،چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں۔
ریلوےاسٹیشن گراؤنڈ کھڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا قصورکےشیروں اورشیرنیوں کومیرااورنوازشریف کا سلام،کبھی سوچابھی نہیں تھاکہ پورا کھڈیاں باہرنکل کرآجائےگا،کھڈیاں والوں نےمینارپاکستان پرجلسہ کرنےوالےکوکھڈےمیں پھینک دیا۔
انہوں نے کہا کھڈیاں اورقصورکل بھی نوازشریف سےمحبت کرتاتھاآج بھی کرتاہے،جتنی مرضی آگ لگ جائےمریم نوازسچ بولنےسےبازنہیں آئےگی،قصورنے2018میں الیکشن چوری کےدوران بھی اپنی پوری سیٹیں جیتی تھیں،فتنےاورانتشارکوپہچاننےوالوں میں کھڈیاں اورقصورسرفہرست تھا۔
ن لیگ کی رہنما نےعمران خان کا نام لئے بغیر کہا کھڈیاں اورقصورنے2018میں بھی گھڑی چورکویہاں گھسنےنہیں دیا،پوری دنیا جان گئی یہ فتنہ حکومت میں ہوتو پاکستان کی تباہی ہے۔5، 6سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا۔
چیف آرگنائرز ن لیگ نے کہا 6سے7سال گدھےپرلکیریں ڈال کرزیبرا بنانےکی کوشش کی گئی،سہولت کاررخصت ہوئےتوگدھےپرسےلکیریں مٹ گئیں،اب وہ گدھاریاست کو دولتیاں ماررہاہے،جس طرح اس کی ذلت ورسوائی ہوئی سہولت کاروں نےکانوں کوہاتھ لگالیا۔
مریم نواز نے کہا جوکہتاتھاقانون سب کیلئےبرابرہے،وہ آج قانون کامفرور ہے،عدالتوں نےپیش ہونےکاکہاتواس دن سےپلسترچڑھاکربیٹھاہے،چھتوں کےلینٹرکھل جاتےہیں لیکن5ماہ سےپلسترنہیں اُتررہا۔
انہوں نے کہاعدالت بلاتی ہےتوکہتاہےبزرگ ہوں،بیماراورجان کوخطرہ ہے،عدالت پیش نہیں ہوتا،ضمانت پارک میں چارپائی کےنیچے چھپ جاتاہے،پولیس لینےپہنچتی ہےتوزمان پارک سےپولیس پرحملےہوتےہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے کہا معصوم چہرہ بناکرکہتاہےزمان پارک میں اہلیہ اکیلی تھی اس پرحملہ ہوا،بیوی اکیلی تھی توپولیس پرپیٹرول بم تمہارےجنات پھینک رہےتھے؟ کیا تمہارے مؤکل پولیس کےسرپھاڑرہےتھے۔
انہوں نے کہا ضمانت پارک کودہشتگردوں کی پناہ گاہ بنایاہواتھا،گلگت بلتستان کی پولیس بلاکرپرپنجاب پولیس پرحملہ کرایاگیا۔
ان کا کہنا تھا گاڑی سےنکلتاہےتوکالا ڈبہ اپنےسرپررکھ لیتاہے،کالاگھونگھٹ نکال کردلہن بن جاتاہے، مینارپاکستان کےجلسےکوبلٹ پروف بنا دیا، بلٹ پروف شیشےکےپیچھےسےکہتاہےخوف کےبت توڑدو،کیاتمہاری جان قیمتی ہےاورعوام کی جان سستی ہے؟
مریم نوازنے کہا کہتا ہے مجھ پرکاٹالگ گیا،مجھےاقتدارمیں نہیں آنےدیں گے،عمران خان سن لو!یہ قوم تمہیں کبھی اقتدارمیں نہیں آنےدےگی،پہلاشخص دیکھاہےجوروزاپنےقتل کی نئی کہانی سناتاہے۔
چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں، مریم نواز








