facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، شہریوں کے بائیو میٹرک کی تصدیق

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ ، سویپ اور  کومبنگ آپریشنز کے ساتھ شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق سکیورٹی خدشات پر لاہورکی داخلی اور خارجی پوسٹوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی اور  حساس مقامات پرگاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن غیر ملکی قونصلیٹس سمیت حساس تنصیبات کے گرد و نواح میں کیے گئے۔

سی سی پی او نے کہا کہ ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز اور  گوداموں کی چیکنگ بھی کی گئی، اس کے علاوہ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔