بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،مشیر ترک صدر علی شاہین

انقرہ (شبانہ ایاز)ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئرمین اور صدر طیب اردوگان کے مشیر علی شاہین نے کہا ہے کہ سرینگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآبا د کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے ،کشمیر پاکستان اورترکیہ ایک جسد واحد ہیں ،ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں حریت رہنما اعجازاحمد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ترک صدر کے مشیر علی شاہین نے کہا نے کہا کہ صدر ادروگان نے ہر بین الاقوامی فورم میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور اس کے فوری حل کا تقاضہ کیا اور پوری قوم اس برحق جدوجہد میں اہل کشمیر کا ساتھ دینا ملی اور انسانی فریضہ سمجھتی ہے ۔وفد کے سربراہ عبدالرشید ترابی اور حریت رہنما اعجازاحمد شاہ نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال بھارتی مظالم اور عزائم کے بارے میں بالخصوص ڈیمو گرافی کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترکیہ حکومت اور عوام کی مسلسل حمائت اور زلزلہ سیلا ب ہر مشکل گھڑی میں اہل ترکیہ کی پشتیبانی پر شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں او آئ سی اور بین الاقوامی سطح پر موثر کردار ادا کرنے کا تقاضہ کیا وفد نے متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ان کی جلد ازجلد بحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہر کشمیری اور پاکستانی اسی طرح فکر مند اور اور متاثرین کے بحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے جس طرح اہل ترکیہ آزمائش میں ہماری مدد کی تھی علی شاہین نے کہ پوری امت اور انسانیت دکھ کی اس گھڑی میں ہماری مددکو آئی لیکن اہل پا کستان کے عوام اور حکومت کا کردار تاریخی ہے الخدمت کا کا م بھی قابل تحسین رہا ہم اپنے محسنو ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں وفد کا خاص طور شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں حوصلہ دینے کے لئے آئی ۔ انہو ں کہا کہ وفد کے جزبات اور پیغام آج ہی صدراردوگان تک پہنچائیں گے ان کی طرف سے بھی شکریہ ادا کیا وفد میں پا کستان ترکی یکجہتی فورم کے چئیرمیں ڈاکٹر ندیم اور تحریک کشمیر ترکیہ کے کنونئیر شیخ طلحہ بھی شامل رہے اور متاثرین زلزلہ کی بحال کے لئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔