بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’اپنا کام مجھے دے دو‘ باس اور خاتون ملازمہ کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر زیر بحث

دفتر میں ملازم اور باس کے درمیان نوک جھونک کے واقعات تو دنیا بھر کے اداروں میں دیکھنے میں آتے ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے  جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون اور ان کی باس کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سٹُوٹی نامی ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اُن کا کام کرنے کا دل نہیں تھا جس پر باس نے انہیں نہ صرف چھٹی لینے کا کہا بلکہ ان کا کام بھی اپنے ذمے لے لیا۔

سٹُوٹی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دو مرتبہ کال نہ اٹھانے کے بعد میری باس نے مجھے میسج کیا کہ براہ کرم واپس کال کریں،  میں نے اس کے جواب میں باس کو  میسج کیا کہ میں بہت تھکی ہوئی ہوں اور بات نہیں کرنا چاہتی۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنا کام مجھے دے دو اور تین چار دن کی چھٹی لے لو لیکن اپنا موُڈ خراب نہ کرو، میرے خیال سے یہ ہوتا ہے صحت مند ورک کلچر جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ زیر بحث بن گیا۔

ایک صارف جِگر شاہ نے لکھا کہ ’ایک مرتبہ ٹیم کی رُکن کچھ ذاتی معاملات کے باعث روتے ہوئے دفتر آئی۔ میں انہیں کام کرنے سے روک دیا اور پوچھا کہ کیا وہ کہیں جانا چاہتی ہے؟ وہ قریبی کسی جگہ جانا چاہتی تھی، میں نے اسے دفتر کے اوقات کے دوران بھیج دیا اور وہ خوشی خوشی واپس آگئی اور دن بھر کام کرتی رہی۔‘

ایک اور خاتون صارف نے کہا کہ ’ناراض مت ہونا لیکن مجھے آپ کے بات کرنے کا طریقہ بلکل اچھا نہیں لگا‘۔

ایک صارد نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ ’کون ہیں یہ لوگ؟ کہاں سے آتے ہیں، جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ یہ سب بلکل خواب سا لگ رہا ہے۔

https://twitter.com/alsonbasnet187/status/1640583921200140288?s=20