بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی بات پکی نہ ہوسکی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی بات پکی ( روکا) کی رسم تاخیر کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے اہل خانہ نے ان کی شادی کے سلسلے میں بات چیت کا آغاز کر دیا ہے تاہم روکا کی رسم کی تاریخ طے نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں لکھن میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور کورونا کی صورتحال کے باعث سفر کرنا مشکل ہے۔لہذا، جوڑے نے اپنے روکا کی تقریب کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ابھی تقریب کے لیے نئی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔