بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ زلزلہ ،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی کاوفد کے ہمراہ قہر مان ماراش کا دورہ

انقرہ ( شبانہ ایاز)ترکیہ کے دورے پرموجود سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ قہر مان ماراش زلزلہ سے شدید متاثرہ شہر کا دورہ کیا۔ متاثرین میں مقامی این جی او کے مرکز میں گرم ملبوسات تقسیم کیں شہر میں اٹھارہ ہزار سے زائد اموات ہوئیں ہزااروں عمارتیں اور انفراسٹرکچر بر ی طرح متاثر ہوا ،حکومت اور مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز بھرپور سر گرمی سے بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئے ہیں۔ پچاس پچاس ہزار افراد کے لئے سحری افطاری کا انتظام کیا جارہا ہے ۔شہر کی تباہی لرزہ خیز ہے۔یہاں پر اہل پاکستان کے حوالے سے بہت اچھے جزبات ہیں الخدمت اور پاک افواج کے کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا۔ حکومت پاکستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے تعاون کی بھی تحسین کی جارہی ہے بالخصوص امریکہ میں مقیم گمنام پاکستانی جس نے تیس ملین ڈالر عطیہ کیا ۔اس کا ہر جگہ تزکرہ ہے۔ پیما پاکستان کے میڈیکل مشن کی خدمات کو بھی سراہا جا رہا ہے ۔عبدالرشید ترابی اور ان کےکشمیر ی وفد کا ہر جگہ پر جوش استقبال کیا گیا ۔کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوا ۔عبدالرشید ترابی نے متاثرین کو یقین دلا یا کہ جس طرح اہل تر لیہ ہر آزمائش میں ہمارے معاون اور پشتیبان رہے اہل کشمیر اور پا کستان کا بچہ بچہ آپ کے لئے دعاگو بھی ہے اور اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے اور آپ کی مکمل بحالی تک آپ کے شانہ بشانہ ہے ۔