کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ پونے دو روپے کم ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 182 روپے 93 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین روپے کم ہوکر 185 روپے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 190 تک پہنچ گئی تھی تاہم اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستانی روپے کا ڈالر کو کرارا پنچ، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی
