ریاض (وقار نسیم وامق) قومی وطن پارٹی سعودی عرب کی جانب سے کمیونٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں سیاسی،سماجی ،ادبی اور مذیبی تنظیموں کے افراد شریک ہوئے جبکہ علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک تقوی اور پرہیز گاری کا مہینہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے دارالحکومت ریاض میں قومی وطن پارٹی کے صدر اقبال ودود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کریم ہماری نجات کا مہینہ ہے اور ہم سب مسلمانوں کو چاہئیے کہ ہم خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق خود کو ڈھال لیں اور ایک اچھا مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا پاکستانی بن کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب لیکر چلیں مکتبہ دارالسلام کے مدیر مولانا عبدالملک مجاہد اور مولانا عزیز الرحمان درانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ روزہ سے انسان کے اندر اللہ کا ڈر پیدا ہوتا ہے۔ روزہ انسان کو خدا کے حاضر و ناظر ہونے کا احساس دلاتا ہے اور اس ماہ مبارک میں ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے میں مستحق اور نادار افراد کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دیں اور اپنی عبادات میں پاکستان کی ترقی اور اس میں جاری مختلف بحرانوں سے چھٹکارے کیلئے لئے دعا بھی کریں۔
قومی وطن پارٹی سعودی عرب کی جانب سے کمیونٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر








