ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور کاروباری شخصیت میاں ساجد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان ویلفیئرسیکشن کے افسران سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر میاں ساجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک جہاں رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے وہیں مسلمانوں کے درمیان باہمی تعلقات اور یکجہتی کو فروغ بھی دیتا ہے اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جہاں پورا سال مل جل کر رہتی ہے وہیں رمضان المبارک میں سحری اور افطار کی تقریبات سجا کر آپس میں مل بیٹھتے ہیں ۔مولانا عبدالمالک مجاہد نے رمضان المبارک کی اہمیت اور اسکی فضیلت پر روشنی ڈالی جبکہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر رانا خالد اکرم اور سردار شعیب کا کہنا تھا کہ ریاض کمیونٹی نے ہمیشہ ایک ساتھ رہ کر کام کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک گلدستے کی طرح سجایا ہے جس سے لوگوں کے درمیان روابطہ کو فروغ ملتا ہے آخر میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا معصوم اور نجم نواز کے ہمراہ مولانا عبدالملک مجاہد نے میاں ساجد کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔.










