بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ تحقیقات ،بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو کے کال اپ نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ دائردرخواست سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے ، درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔