بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔
پاور ڈویژن نے بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے گھریلو اور زرعی صارفین کو حاصل استثنی بھی ختم، یکم نومبر سے گھریلو اورزرعی صارفین کو 2.80روپے فی یونٹ اضافی اداکرنا ہونگے،کمرشل،صنعتی،جنرل سروسز اور بلک بجلی صارفین پر بھی اضافی نرخ لاگو کردئیے گئے،یکم جولائی سے 31اکتوبر تک 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے گھریلو صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا،یکم جولائی سے 31اکتوبر تک زرعی صارفین پر بھی 2.80روپے فی یونٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔