شام کے شہر حمص اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیل نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی زخمی ہو گئے۔
شامی وزارتِ دفاع کی جانب سے اسرائیلی بمباری اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شامی حکومتی فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ریسرچ سینٹر میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شام پر اسرائیل کی یہ تیسری بمباری ہے۔









