بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل سے تجارت اورتعلقات کاقیام ،قوم دفترِ خارجہ سے معاملے پر باضابطہ وضاحت چاہتی ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئرنائب صدر شیریں مزاری نے اسرائیل سے تعلقات کے قیام اور پاکستانی شہری کے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر پر دفترِ خارجہ کے مؤقف کو ناقابلِ قبول قرار دیکر معاملے کی باضابطہ وضاحت مانگ لی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کی جانب سے اتوار کوجاری بیان کے مطابق شیریں مزاری نے دفترخارجہ سےاہم معاملے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ دفترِ خارجہ بتائے یہ معجزہ کیسےہوا کہ ایک پاکستانی شہری پاکستان سےبراہِ راست اسرائیل اپنا مال برآمد کررہا ہے،یہ کیسے ممکن ہوا کہ وہی پاکستانی شہری پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر بھی کررہا ہے،پھر دفترِ خارجہ اس معاملے پر امریکن جیوئیش کانگرس کے بیان کی توضیح کیسے کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک کی بیان بازی سے تو دفترِخارجہ نے کچھ واضح کیا نہ ہی کسی سوال کا جواب دیا،قوم دفترِ خارجہ سے معاملے پر باضابطہ وضاحت چاہتی ہے،دفترِ خارجہ یہ بھی بتائےکہ امپورٹڈ وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں اسرائیلی لابسٹس سے ملاقات کیوں کی،دفترِخارجہ کے کرتا دھرتا سمجھ لیں، یہ سچ بولنے اور حقائق بیان کرنے کا وقت ہے