اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں ،زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیرسپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں،دو مداریوں کے ہاتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں،اتوار کواپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججوں کے حامی وترجمان بن گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے،عدالت پہ پتھر مارنے والے بے شرم جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں
ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں،راناثناء اللہ








