لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے چین اور پاکستان کی قیادت کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مبارک ہو،تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے،2020 میں بندش کے بعد اب 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا بڑی خوشی کی خبر ہے،نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا ، نومبر 2019 میں بند ہوگیا تھا،اتوار کواپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی ،وزیراعظم شہبازشریف اور صدر شی جن پنگ پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی،قائد محمد نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا،پاکستان مسلم لیگ(ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے۔انہوںنے کہاکہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے،فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے،سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی ۔
چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے،مریم نواز








