بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضلع کرم ،چارافغان صوبوںمیں انسداد پولیومہم کل شروع ہوگی، پانچ سال تک کی عمر کے پونے بارہ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

کوہاٹ(نجیب الرحمن) پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی ضلع کرم کی (14 )یونین کونسلوں اور(4 )افغان صوبوں میں انسدادپولیو کی پانچ روزہ خصوصی مہم آج پیر سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے پونے بارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کا مقصد پاک افغان سرحد پرواقع دونوں طرف علاقوں میں پولیوکے وائرس کا مکمل خاتمہ اور پولیو کے موذی مرض پر قابو پانا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے پاک افغان سرحد پر واقع کل 14 یونین کونسلوںمیں انسداد پولیو کی پانچ روزہ خصوصی مہم آج سے شروع کی جارہی ہے۔ اس مہم کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور190 ٹیمیں ترتیب دے کر 41 ایریا انچارج تعینات کردیئے گئے ہیں۔پانچ روزہ خصوصی مہم کے دوران 36815 بچوں کو پولیے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف عبدالسلام شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کرم میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی جہاں اْنہیں پولیو پلان پر بریفنگ دی گئی۔ ادھر پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبوں ننگرہار‘ لغمان‘ نورستان اور کنڑ میں بھی انسدادپولیو چار روزہ خصوصی مہم کا آغاز ہورہا ہے جہاں کل11لاکھ40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے