چنیوٹ (ممتازنیوز) ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔
گزشتہ روز چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر ٹریلر سے حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا تھا۔ زخمی ڈرائیور کی کار سے 50 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان ملا تھا۔
ریسکیو عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی اور ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کے 50 لاکھ روپے اور موبائل فون اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کردیے۔
ریسکیو 1122 کے عملے کی ایمانداری، زخمی کے 50 لاکھ روپے اہلخانہ کے حوالے کردیے








