لاہور: مسلم لیگ ق نے پنجاب کے ضلعی آرگنائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
مسلم لیگ ہائوس لاہور میں تنظیم سازی کا فیصلہ چوہدری سروراور چوہدری شافع حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےفیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ کو ضلعی سطح پر مزید مضبوط اور منظم کیا جائے گا ۔ جس کيلئے فوری طور پر پارٹی کے ضلعی آرگنائزر مقرر کیے جائیں گے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی خدمت کی سیاست دیکھ کراس پارٹی میں شامل ہوئےہیں ۔ چوہدری شجاعت واحد شخصیت ہیں جن کی عزت واحترام تمام سیاسی جماعتیں کرتی ہیں ۔
اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت میں سیاسی عدم برداشت کو ختم کرانےمیں کردارادا کرسکتی ہے ۔
چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری شجاعت حسین کی بھی خواہش ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی ختم کی جائے ،ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئےجائیں ۔
مسلم لیگ ق کاپنجاب کے ضلعی آرگنائزرمقررکرنے کا فیصلہ








