اسلام آباد(ممتازنیوز) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 50 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔جناح میڈیکل کمپلیکس اور سہالہ ڈینٹل کلینک کو کوالیفائیڈ میڈیکل سٹاف کی عدم موجودگی اور صفإی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔آی ایچ آر اے نے تین ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات کو مختلف عدم تعمیل جیسے اہل عملے کی عدم موجودگی، غیر صحت بخش حالات اور مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی پر معطل کر دیا۔رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کے لیے دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی سفارش کی گئی۔ معائنہ ٹیموں کے دورے کے وقت 21 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس بند پائے گئے۔