بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد انتقال کرگئے

لاہور(ممتازنیوز) کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ، گرشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس نے لاہور میں دو مزید افراد کی جان لے لی ۔
قومی ادارہ صحت کے ادادو شمار کے مطابق پانچ سالہ بچہ اور چھیاسٹھ سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے،پانچ سالہ بچہ چلڈرن اسپتال ، 66 سالہ مریض نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کورونا سے چار ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، لاہورمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے14 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 21 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔