facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کے وارمزید تیز۔۔۔24 گھنٹوں میں 20 افراد جاں بحق 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بیس افراد دم توڑ گئے، آٹھ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار ایک سو تہتر ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد چھتیس ہزار آٹھ سو تین ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ ہزار اکتالیس ہزار پانچ سو اٹھائیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آٹھ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔