بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈانس کے شوقین کتے کی ویڈیو کی دھوم

آپ نے آج تک انسانوں کو موسیقی کی دھن پر ناچتے دیکھا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہے جو میوزک پر مہارت سے ڈانس کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے ساتھ موجود ہے اور جیسے ہی گانا بجتا ہے کتا اپنے مالک کے ساتھ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے

۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔