بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھری پیس سوٹ میں 4 ہزار 100 میٹر کی اونچائی والا پہاڑ سر کرنیوالا شخص

ویسے تو پہاڑ سر کرنے کا شوق بہت سے لوگ رکھتے ہیں اور اس مہم کے دوران مکمل کٹ اور حفاظتی انتظامات کا بھی خیال رکھتے ہیں اور یہ لوگ مخصوص کپڑے اور جوتوں کا انتخاب بھی ایسا   ہی کرتے ہیں لیکن جاپانی شخص نے تو مثال قائم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبوٹکا سادا (Nobutaka Sada) نامی شخص پیشے کے اعتبار سے درزی ہے اور نئی چیزوں کے تجربے کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

گزشتہ ماہ  نوبوٹکا نے ملائیشیا کے سب سے اونچے پہاڑ کینابالو کی 4 ہزار 100 میٹر کی بلندی کو سر کرنے کی کوشش تھری پیس سوٹ اور لیدر کے جوتے پہن کر کی جس میں وہ کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑ کی بلندی کو پہنچنے کے بعد نوبوٹکا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نوبوٹکا اس طرح کے اسٹنٹ اپنے کپڑوں کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے سرانجام دیتے ہیں۔