بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بوڑھے آدمی کو پانی پلاتی ننھی بچی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سوشل میڈیا دنیا بھر میں ہونے والے معمولی و غیر معمولی واقعات  سے بھرا ہوا ہے مگر حسنِ سلوک کی مثال بننے والی ایک بچی کی ویڈیو کو خصوصی توجہ مل رہی ہے۔

فٹ پاتھ پر بیٹھے لاغر، بوڑھے کو پانی پلانے والی اس بچی کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خود ضعیف شخص کے منہ پر بوتل لگا کر اُسے پانی پلا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند اور شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ تبصروں میں اس بچی کے حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔