اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برائن لارا کا ریکارڈ 18سال گزر جانے کے بعد بھی جوں کا توں موجود ہے۔اپریل 2004 میں ویسٹ انڈیز کے اس وقت کے کپتان اور لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔برائن لارا نے اینٹیگا کے ریکری ایشن گراؤنڈ پر انگلش بولرز کو بےبس کرتے ہوئے 400 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔برائن لارا نے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا 380 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑا جو ہیڈن نے لارا کے ہی 375 رنز کی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑ کر بنایا تھا۔یاد رہے کہ برائن لارا نے 1994 میں انگلینڈ ہی کے خلاف اسی گراؤنڈ پر 375 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی سرگیری سوبرز کے 365 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ سرگیری سوبرز کے اس عالمی ریکارڈ کو ٹوٹنے میں 36 سال لگ گئے تھے۔تاہم برائن لارا کا 375 رنز کا عالمی ریکارڈ صرف 9 سال ہی قائم رہا جب میتھیو ہیڈن نے اکتوبر 2003 میں زمبابوے کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں 380 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بعد ازاں صرف چھ ماہ بعد ہی برائن لارا نے 400 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ واپس اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
برائن لارا کا ریکارڈ 18سال بعد بھی نہ توڑا جاسکا
