اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، سونا پھر ایک لاکھ 30 ہزار پر واپس آگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 11 ہزار 453 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 1955 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
