بہاولپور(وحید احمد ) پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کی کاوشوں سے کورنیل ٹرانسپلانٹ کی تعداد 292 ہو گئی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے شعبہ امراض چشم میں رواں ماہ پرنسپل کیو اے ایم سی اورپروفیسر آف اوتھلمولوجی ڈاکٹر صوفیہ فرخ کی قیادت میں آنکھوں کے قرینہ کے 20 ٹرانسپلانٹس کئے گئے جن کے بعد ازاں بہترین نتائج حاصل ہوئے۔ اِس موقع پر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے بتایا کہ حالیہ موسم کی تبدیلی کی لہر میں لوگ اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھیں‘ بڑھتی گرمی میں آنکھوں میں پانی ڈالتے رہیں دھول مٹی سے بچاؤ کیلئے چشمے کا استعمال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی معالج سے رابطہ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے وارڈز میں ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کو ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور آنکھوں سے متعلق تمام تر ایمرجنسی کی ادویات و آلات بھی موجود ہیں۔
بہاولپور،پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کی کاوشوں سے کورنیل ٹرانسپلانٹ کی تعداد 292 ہو گئی








