عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نےآئندہ مالی سال پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی۔
آئی ایم ایف نےورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میںآئندہ مالی سال پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہوکر 21.9 فیصد پرآجائےگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے اوربیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دگنا سے بھی زیادہ 27.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی وبیروزگاری میں اضافہ اورمعاشی شرح نمو سست رہےگی، اوررواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنےکا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک محدود رہے گا۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی ، جو کہ اس سال 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کردی








