بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فضائیہ کے آپریشن سےگھبراکر اپناہی ہیلی کاپٹرگرانے پر بھارتی گروپ کیپٹن برطرف

مقبوضہ کشمیر میں 27 فروری 2019 کو  پاک فضائیہ کے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘ سے گھبرا کر  اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے  پر  بھارتی  فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو  برطرف کردیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے27 فروری 2019 کوپاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ میں اپناہی ہیلی کاپٹر بڈگام میں مار گرایا تھا۔

ہیلی کاپٹرگرائے جانے سے بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی گروپ کیپٹن اور دیگر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہوئی جس میں  سمن رائے چوہدری کی برطرفی کا حکم دیا گیا۔

گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے اپنے ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکو  میزائل سے مارگرانے کا  آرڈر دیا تھا، واقعےکے وقت تعینات ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی سرزنش بھی کی گئی ہے اور بطور سزا ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی تنزلی کی جائےگی۔

یاد رہےکہ پاک فضائیہ نے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کےدوران بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ گرا کر اسے پکڑلیا تھا۔