لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا۔پی اے سی نے یوٹیلٹی سٹورز پر مضر صحت گھی کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ غیرمعیاری گھی کی تصدیق کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر گھی فروخت کیا جا رہا ہے، یوٹیلٹی سٹور حکام پی اے سی فورم پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ مضر صحت گھی لوگوں کو کھلایا جارہا ہے جس کی کوئی پوچھ گچھ نہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی








