ریاض: سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے میں متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریبی علاقے میں ایک ٹرالر آسمانی بجلی گرنے کے بعد اونٹوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔

#امطار_الرياض_الان #الخميس_الونيس
صاعقه مطريه تضرب عصر يوم الأربعاء كرفان وجيب وأبل احد المواطنيين في نفود السر الله
يعوض عليه..
المنظر بعد الصاعقه كأن ماحدث بفعل سقوط صاروخ مدمر. pic.twitter.com/OSTauL9zZh— فالح بن صقر (@falehsager) April 13, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تباہ ہونے والے ٹرالر اور مرنے والے اونٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے وقت علاقے میں آندھی چل رہی تھی اور شدید بارش ہو رہی تھی۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ شہری خاص طورپر دوران سفر احتیاط سے کام لیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔








