بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 116 گرفتار

دبئی میں پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 116 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار بھکاریوں میں 59 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق سیاحت کے روپ میں کئی خاندان بھیک مانگنے آئے، ایک بھکاری گروہ میں بھائی، بہن، شوہر، بیوی اور ان کے بچے شامل تھے۔