بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب سے جنگی قیدیوں کا طیارہ یمن روانہ

ریاض (ممتاز نیوز)اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئر (ہفتہ) کو ریاض کے جنرل ترکی المالکی کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے جنگی قیدیوں کے تبادلہ معاہدہ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتحادی افواج کے 19 قیدی پہنچے ان میں 16 سعودی قیدی اور 3 سوڈانی قیدی بھی شامل ہیں۔قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں 250 حوثی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ہوئے جو ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صنعاء روانہ ہوئے تھے ۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سالم المعروف نے استقبال کیا۔