بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا سیاسی بیان ہے: برٹش جج

برٹش پاکستانی جج غزن محمود کہتے ہیں کہ برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کامجرم کہنا سیاسی بیان ہے۔

برٹش پاکستانی جج غزن محمود کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے، اعداد وشمار سے واضح ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افرادکی اکثریت برٹش پاکستانیوں کی نہ کبھی تھی اور نہ ہے ۔

سابق چیف پراسیکیوٹرنذیرافضل کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرداخلہ کے بیانات سے برٹش پاکستانی تقسیم نہیں ہوں گے، برٹش پاکستانی قانون پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرداخلہ کو یہ بات کہنی چاہیے تھی کہ جنسی زیادتیوں کے واقعات میں سب سے زیادہ سفید فام برطانوی ملوث ہیں۔