سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی بغاوت کی کوشش اور اس دوران آرمی سے ہونے والی جھڑپوں کے دوران کئی دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر اینکر نے کہا کہ سوڈانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اندر حالات پُرسکون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹی وی پر اینکر کے اس بات کو کہنے کے دوران بھی پس منظر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
انقطاع بث التلفزيون السوداني بعد سماع دوي إطلاق نار#السودان #العربية pic.twitter.com/ckWBB0Y2lU
— العربية (@AlArabiya) April 15, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان ٹی وی نے اس سے قبل اپنے احاطے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد نشریات معطل کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد مختلف شہروں میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
اس دوران دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے تھے۔








