بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی سوشل میڈیا نےپلوامہ اوربالاکوٹ حملوں پرسوالات اٹھا دیئے

نئی دہلی(ممتازنیوز) پلوامہ کا ڈرامہ مودی سرکارکے گلے کی ہڈی بن گیا ، اپنے ہی ملک میں مودی کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ ہندوستانی سوشل میڈیا نےپلوامہ اور بالاکوٹ حملوں پر متعدد سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ جبکہ اپوزیشن سیاست دانوں نے بھی مودی حکومت کو پلوامہ واقعہ میں ملوث قراردیا ہے ۔

بھارتی یوٹیوبر رویش کمار نے سوالات اٹھائے ہیں کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر حکومت کے مطالبے کے باوجود سی آر پی ایف اہلکاروں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کیوں نہیں دیئے ؟ پلوامہ حملے پر مودی نے ستیہ پال ملک کو کیوں چپ رہنے کا کہا ؟ واقعے کی تحقیقات کے نتائج عوام کو کیوں نہیں بتائے گئے ؟

رویش کمار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ حملے کے بعد پلوامہ حملہ پیچھے رہ گیا اور گودی میڈیا مودی کی امیج بلڈنگ میں لگ گیا ۔

اُدھر بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیرِاعلیٰ اور کانگریس لیڈر سدارا مائیا نے کہا ہے پلوامہ حملے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار مودی اور امت شاہ ہیں ۔

سدارا مائیا نے کہا کہ دونوں نے اپنی خود غرض سیاست کی وجہ سے جہاز دینے سے انکار کیا جس کا نتیجہ فوجیوں کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آیا ، کیا مودی اپنے ہی فوجیوں کا قاتل بن کر ہمسایہ ممالک پر الزام تراشی کر کے خطے کیلئے خطرہ نہیں بنا ؟