مینیسوٹا: امریکا میں 41 سالہ شخص نے اپنے قد میں محض 5 انچ اضافے کیلئے تکلیف دہ سرجری پر 1 لاکھ 70،000 ڈالرز (1.35 کروڑ) خرچ کرڈالے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے مسٹر گبسن نے اپنا قد پانچ انچ بڑھانے کے لیے ٹانگوں کو لمبا کرنے کیلئے دو سرجریوں پر 1.35 کروڑ روپے خرچ کردیے ہیں۔
موسز گبسن جو اپنے 5 فٹ 5 انچ قد کے بارے میں ہمیشہ احساس کمتری کا شکار رہتے تھے، دردناک سرجری کروانے سے پہلے دواؤں سے لے کر روحانی علاج تک ہر چیز کی کوشش کی۔
Moses Gibson spent 170k on 2 height lengthening surgery after being subjected heightism for being 5’5!
He said he long struggled to get a girlfriend due to his 5-foot-5-inch frame, initially turning to medication and a “spiritual healer” to try to increase his height… He… pic.twitter.com/HqoTcUyCZR
— The Cosmetic Lane (@TheCosmeticLane) April 12, 2023
مسٹر گبسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے کافی کچھ سننا پڑتا تھا جس کی وجہ سے وہ ناخوش تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں قد کو لمبا کرنے کیلئے اپنے جوتوں میں چیزیں ڈالتا تھا۔
موسز گبسن نے اپنی پہلی سرجری کے لیے 75,000 ڈالر (61.48 لاکھ روپے) جمع کرنے کیلئے دن میں ایک سافٹ ویئر انجینئر اور رات کو بطور اوبر ڈرائیور کے تین سال تک کام کیا جس کے بعد 2016 میں پہلی سرجری ہوئی اور قد میں 3 انچ کا اضافہ ہوا۔ تاہم وہ اس سے مطمئن نہیں تھے اور دوسری سرجری کے لیے جانا چاہتے تھے۔
لہٰذا رواں سال گبسن نے ایک بار پھر دوسری سرجری کے لیے $98,000 (80.34 لاکھ روپے) خرچ کیے جس سے ان کے قد میں مزید 2 انچ کا اضافہ ہوا۔









