بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں چینج آف گارڈ داخلی معاملہ ،ایل او سی کا دفاع ہماری ذمہ داری ، بھارتی فوج

جموں(ممتاز رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ(جے او سی)لیفٹیننٹ جنرل مہندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں “چینج آف گارڈ “اس کا داخلی معاملہ ہے تاہم جہاں تک کنٹرول لائن کا تعلق ہے اس کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بھارتی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ۔جموں میں تعینات بھارتی فوج کی سولہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل مہندر سنگھ نے ضلع راجوری میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر جو کچھ ہورہا ہے میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا تاہم جہاں تک کنٹرول لائن کا تعلق ہے تو ہماری فوج یہ یقینی بنانے کےلئے تیار ہے کہ کوئی دراندازی نہ ہو۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں امن کو سبوتاژ کرنے کےلئے مسلسل کوششیں کررہا ہے تاہم ہماری صورتحال پر نظر ہے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے تیار ہیں ۔راجوری میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی امن اور ترقی ہوتی ہے تو دشمن خوش نہیں ہوتا اور وہ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔مہندر سنگھ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پاکستان جموں میں ہتھیار اور منشیات گرانے کےلئے بین الاقوامی سرحد ر بڑے یمانے پر ڈرونز ا استعمال کر رہا ہے ۔