اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات سے متعلق کیس میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کی گفتگو سے مکمل اتفاق کرتا ہوں،تلخی بہت زیادہ ہے، وجوہات سے پورا ملک آگاہ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوںپر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت نے کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں،وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغازہو گیا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ پیش ہوئے، انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کی گفتگو سے مکمل اتفاق کرتا ہوں،تلخی بہت زیادہ ہے، وجوہات سے پورا ملک آگاہ ہے،بطور سیاسی جماعت حکومتی اتحادی سے پہلے بات کا آغاز کیا،جب ملک میں تلخیاں بڑھیں تو بیٹھ کر سیاسی قوتوں کو حل نکالنا پڑا ،پیپلزپارٹی کی عدالت سے عدالت کا مشکور ہوں، کوشش ہے کہ جلد ازجلد انتخابات پر اتفاق رائے ہو جائے، عدالت اور قوم کو یقین دہانی کراتے ہیں ملک کیلئے بہتر فیصلے کریں گے۔
بی این پی عوامی کے محمد اسرا راللہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئے،الیکشن ایک ہی دن میں ہوں ، ہماری بھی یہی خواہش ہے۔