بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘شاپنگ پر گیا تو دیکھا سائرہ کیساتھ صدف کی بیٹی بھی تھی، یہ معاشرے کیلئے مثال ہے’

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ سائرہ یوسف کو پاکستانی معاشرے کی تمام خواتین کے لیے مثال قرار دیا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جاوید شیخ اور مارننگ شو کی میزبان مایا خان نے شرکت کی، دوران انٹرویو جاوید شیخ نے ان کے خاندان میں ہونے والی طلاقوں سے متعلق بات کی جس میں اداکار نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا بھی تذکرہ کیا۔

جاوید شیخ نے کہا ‘ہمارے خاندان کی ایک بروکن فیملی سائرہ اور شہروز ہیں، شہروز نے صدف سے دوسری شادی کرلی اب ان کی اپنی بھی بیٹی (زہرہ) ہے، یہ صورتحال سائرہ کے لیے بہت مشکل ہے کہ وہ اپنی بیٹی نوریح کو ان کے گھر بھیجے یا نہیں’۔

اداکار نے کہا ‘اس قسم کی صورتحال میں جس طرح سائرہ نے رویہ اپنایا وہ ناقابلِ یقین ہے، میں حیران ہوں جس طرح سے ان دونوں بچیوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار ہے، اس کا سارا کریڈٹ سائرہ کو جاتا ہے’۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں پیش آئے ایک قصے کے بارے میں بتایا کہ ‘میں شاپنگ پر گیا تو دیکھا سامنے سے سائرہ آرہی ہے، اور دونوں بچیاں نوریح اور زہرہ اس کے ساتھ تھیں، یہ بہت بڑی بات ہے اور سائرہ کا دل ہے کہ وہ صدف کی بیٹی کو اپنی بیٹی کے ساتھ لے آئی’۔

اداکار نے مزید کہا ‘ہم باہر نکلے تو زہرہ میری گود میں آگئی اور نوریح بھی ساتھ کھڑی تھی، سائرہ نے مجھ سے کہا آپ کھڑے ہوں ماموں میں آپ کی تصویر لیتی ہوں اور پھر میں شہروز کو بھیجوں گی’۔

جاوید شیخ نے کہا ‘اگر تمام لوگ ایسی سوچ رکھیں تو معاشرہ بہترین اور تمام بچوں کی اچھی پرورش ہو’۔