اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق شوہر عمران خان کے ہمراہ دونوں بیٹوں کی کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پر 6 اپریل کو مہر عاشر نامی صارف نے عمران خان کی ماضی کی ایک خوشگوار ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
This is soooo sweet.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 12, 2022
صارف نے ویڈیو میں جمائما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، ویڈیو کو جہاں دیگر ٹوئٹر صارفین نے پسند کیا وہیں جمائما بھی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔
جمائما نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔









