ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ شو کے دوران انہیں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے مغربی لباس پہننا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان”سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی شہناز گل نےاپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ” انہیں بگ باس 13 کے شو کے دوران شلوار قمیض والی دیسی لک سے مغربی لباس والی شہناز بننے پر مجبور کیا گیا “۔
“کالا شاہ کالا” اور “ہونسلا رکھ” جیسی پنجابی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ”بگ باس 13 میں انہیں ان کے موٹاپے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا, شو میں انہیں شلوار قمیض میں دیکھ کر سب کو لگتا تھا کہ وہ مغربی لباس زیب تن نہیں کرسکتیں”۔
شہناز گل کا کہنا ہے کہ “انہوں نے لوگوں کی تنقیدوں کو سنجیدگی سے لیا اور اپنا وزن کم کیا اور اپنے سٹائل پر کام کیا, جس کے بعد سب انہیں اس طرح دیکھ سکتے ہیں”۔
یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا بگ باس 13 کے فاتح تھے جبکہ، ماڈل عاصم ریاض فرسٹ رنر اور شہناز سیکنڈ رنر اپ کے طور پر تیسرے نمبر پر آئی تھیں۔









