بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

24 اکتوبرسے پرانے اینڈرائیڈ موبائل فونز پرواٹس ایپ استعمال نہیں ہو گا

دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کوجلد پرانے اینڈرائیڈ فون پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
غیرملکی میڈیارپوٹس کے مطابق میٹاکمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے،مگرآنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پرسپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔کمپنی کے ایف اے کیو پیج پربتایا گیا کہ 24 اکتوبر2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ استعمال ہو سکے گا۔
کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونزپر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزرانٹرفیس اورپرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے جس کے لیے ایسے فیچرزمتعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔
واضح رہے کہ آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے۔