ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کے لیے خود کشی کا ڈرامہ حقیقت میں جان لے گیا، ابتدا میں اداکار کی موت وجہ فلموں اورٹی وی شوبز میں کام نہ ملنا بتائی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کننڈا شوبز انڈسٹری کے اداکار سمپتھ جے رام کی موت سے متعلق ان کے قریبی دوست اور اداکار راجیش دھروا نے دعویٰ کیا ہے کہ سمپتھ جے رام نے بیوی سے معمولی جھگڑے کے بعد ان کو ڈرانے کے لیے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کا ڈرامہ کیا اور بدقسمتی سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔
کننڈا اداکار 35 سالہ سمپتھ جے رام کی پنکھے سے لٹکی لاش 22 اپریل کو برآمد ہوئی تھی۔ سمپتھ جے رام کئی مشہور ٹی وی شوزکا بھی حصہ رہ چکے تھے۔









