بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالیہ بھٹ نے بیٹی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور اور وہ اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 30 سالہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں ایک ایسی شخصیت ہوں جس کا خیال ہے کہ بچوں کو عوامی شخصیت نہیں ہونا چاہیے، میں اس وقت اپنی بیٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ رنبیر اور میں اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ہم کب تک اپنی بیٹی کو لوگوں کی نظروں میں نہیں لائیں گے، ہم سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں بھی پوسٹ نہیں کرنا چاہتے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے مسلسل راہا کی ماں کہا جاتا ہے جو مجھے اچھا لگتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی اسے کبھی نہیں دیکھ سکتا، یہ صرف ابھی کے لیے ہے۔