بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک شوگر لیول کو بہتر بناسکتی ہے: تحقیق

دنیا بھر  میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس میں مبتلا ہے لیکن ماہرین نے اسے کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکے ذیابطیس چیریٹی کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک شوگر لیول کو بہتر بنا سکتی ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا 32 افراد پر مشتمل ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق  روزانہ وقفہ لیتے ہوئے 7 گھنٹے کی چہل قدمی سے شوگر کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔

محققین کے مطابق کوئی بھی شخص ذیابیطس کا شکار  تب ہوتا ہے جب ہماری قوت مدافعت لبلبے میں انسولین بنانے والے سیلز پر حملہ کرتی ہے جس کا مطلب ہے لبلبے میں انسولین بنانے کی مزید صلاحیت متاثر ہوگئی ہے۔

محققین نے آگاہی دیتے ہوئے ٹائپ 1 کی شوگر کو کنٹرول کرنے کا بہت آسان طریقہ بتایا اور کہا کہ فون پر کال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے رک کر چہل قدمی کی جاسکتی ہے یا فون پر ٹائمر سیٹ کر کے بھی واک  کرسکتے ہیں جس سے جسم میں شوگر کا توازن برقرار رہ سکتا ہے۔