بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں کرونا کے مزید 23مثبت کیسز رپورٹ،1مریض جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 23مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے،جبکہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 543کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 23افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.90فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1مریض جاں بحق ہوا ،جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔