بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں منکی پاکس کا کوئی کنفرم کیس نہیں: وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کے کسی بھی کیس کی تردید کردی۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کراچی میں اس وقت منکی پاکس کا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے،لیاری کے ایک بچے کا منکی پاکس کے شبے میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنی ہے، غالب امکان یہی ہے کہ اس بچے کو چکن پاکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی ایک ہزار کٹ فراہم کی ہیں، منکی پاکس کے حوالے سے الرٹ ہیں اور ائیرپورٹ پر بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس سے شرح اموات انتہائی کم ہے، اس بیماری کی کوئی ویکسین نہیں البتہ اسمال پاکس کی ویکسین موجود ہے جس پر تحقیق جاری ہے یہ ویکسین منکی پاکس پر بھی کام کرتی ہے۔