facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد

اسلام آباد ہائی وے پر سڑک کنارے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بیلٹ پر درخت سے لٹکتی لاش برآمد کی گئی۔ تھانہ کھنہ پولیس جائے وقوعہ شکریال پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا تھا جہاں ایک نوجوان لڑکے کی درخت پر لٹکتی ہوئے لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ آئی نائن کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں نوجوان لڑکے کو قتل کرنے کے بعد درخت سے لٹکا دیا گیا تھا۔ نوجوان کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی تھی جس کا تعلق افغانستان سے تھا۔