بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کے وار تھمنے لگے ،گزشتہ روز کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی،گزشتہ 12دنوں میں ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 24ہزار792کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 123افراد میں کورونا وائرس کے تصدیق ہوئی ، ایک دن میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.49فیصد رہی ،اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد39ہزار 808ہے ۔

سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ سندھ سے سامنے آئے جہاں سے ا ب تک 5لاکھ 76ہزار 469کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 528کورونا کے مریض سامنے آئے ۔